میلسی: میونسپل کمیٹی کی 382 دکانوں کی ری  اسسمنٹ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ دکاندار پریشان

میلسی: میونسپل کمیٹی کی 382 دکانوں کی ری  اسسمنٹ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ دکاندار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی میلسی کی ملکیتی 382 دکانوں کی ری اسسمنٹ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اور دکاندار انتظار کی سولی پر لٹک گئے 3ماہ گزر جانے کے باوجود میونسپل کمیٹی کے ریونیو میں بھی کوئی اضافہ نہ ہو سکا تا حال کمشنر (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
ملتان نے تحریری احکامات جاری نہ کیئے۔ تفصیل کیمطابق میونسپل کمیٹی میلسی نے شہر کے اہم مراکز میں موجود اپنی ملکیتی 382 دکانوں کی از سر نو نیلامی کا چند ماہ پہلے فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے جس کے بعد بھاری مجوزہ کرایوں کو بنیاد بناتے ہوئے نئی نیلامی کا آغاز کیا گیا تا ہم اس دوران شہر بھر کے تمام تاجر دھڑے متحد ہو گئے اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر کے سامنے کئی روز تک احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ہڑتا ل کی اور بولی کے عمل کو ناکام بنا دیا اس بارے ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کمشنر ملتان سے دکانوں کے کرایوں کی ری اسسمنٹ کی استدعا کی جس پر کمشنر ملتان نے ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو دکانوں کے کرایے کم کر کے دوبارہ بولی کے زبانی احکامات جاری کیئے جس پر بولی منسوخ کر دی گئی تا ہم 3ماہ گزر جانے کے باوجود کمشنر ملتان نے اس بارے کوئی تحریری احکامات جاری نہیں کیئے جس کی وجہ سے دوبارہ نیلامی کا عمل التواء کا شکار ہے اورمیونسپل کمیٹی فنڈز کی کمی کے شدید بحران کے باوجود دکانوں کی مد میں اضافی آمدنی سے بدستور محروم ہے اور کرایہ داران بھی مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریری طور پر ری اسسمنٹ کے احکامات جاری کریں۔
دکاندار پریشان