سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواور پٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ  شرح کے بارے میں رپورٹس طلب

    سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواور پٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ  شرح کے ...

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواورپٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ شرح کے بارے میں رپورٹس طلب۔تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

کے اضلاع کے محکمہ مال افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپرسرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواورپٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ شرح کے بارے میں رپورٹس بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کی کھربوں روپے مالیتی اراضی ودیگراملاک عرصہ درازسے کوڑیوں کے بھاکرایوں پردی ہوئی ہیں جس پرفیصلہ کیاگیاہے کہ اراضی کے کرایوں میں اضافہ کیاجائے گاتاکہ محکمہ اوقاف کوآمدن میں اضافہ ہوسکے۔ اس سلسلہ میں محکمہ مال رحیم یارخان نے رپورٹس تیارکرناشرو ع کردی ہیں۔

رپورٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -