دیکھ رہی ہوں پرویز رشید کے کاغذات مسترد،جرائم پیشہ افراد کے منظو ر ہو گئے؛ مریم نواز
لاہو ر(این این آئی) ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ جو عوام کو قبول ہے اسے اور کسی کی قبولیت کی ضرورت نہیں،قبول نا کرنے والے کئی آئے اور گئے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف بھی الحمدللہ پوری آب و تاب اور قوت سے چمک رہا ہے اور پرویز رشید بھی،اللہ تعالی کے بعد عوامی طاقت سب سے بڑی ہے۔ باقی سب وقت وقت کی بات ہے۔میں سب دیکھ رہی ہوں کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد اور معروف جرائم پیشہ افراد کے منظور کئے جا رہے ہیں،یہ دوہرا معیار ہے، ان دوہرے معیار اور نظام انصاف پر طنز کو ایکسپوز کرنا میڈیا سمیت ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھا کر اربوں کا ڈاکہ ڈالا گیا، چوروں کا ٹولہ بے نقاب ہو چکا ہے۔گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہم نے اپنے ایجنٹس کو کہا ہوا ہے وہ گنتی کے وقت موجود ہوں، 2018 کے انتخابات میں ایجنٹس کو باہر نکال کر گنتی کی گئی، فارم 45کے بغیر رزلٹ نہیں لیں گے، انتخابات کا عمل پر امن اور شفاف ہونا چاہیے، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونا چاہئیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے اپیل ہے ایجنٹ موجود ہوں، الیکشن صاف شفاف ہو گا تو پر امن بھی ہو گا، 2018 میں میرے حلقے میں پریزائیڈ نگ افسر کو غائب کیا گیا، الیکشن کمیشن غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے۔ سیالکوٹ اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں بغیر کسی رکاوٹ کے سارا دن ووٹنگ ہونی چاہیے، نتیجہ دئیے بغیر پریذائیڈنگ آفیسر جائیگا تو اسے غیر قانونی تسلیم کریں گے، حالات کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔انکا کہنا تھا،سیکریٹ بیلٹنگ کیلئے آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہی حاصل ہے،سیکریٹ بیلٹنگ سنجیدہ معاملہ ہے،پرویز رشید کہتے پیسے دینا چاہتے ہیں لیکن جس محکمے نے پیسے لینے تھے وہ نہیں لے رہے۔ ضمنی انتخابات پر پوری نظر ہے،اگر ضمنی انتخابات صاف شفاف ہوئے تو آئندہ انتخابات کیلئے بھی راستہ ہمو ا ر کریں گے، امید ہے جو گزارشات کی ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے گا،انکا کہنا تھا حکومت کا وطیرہ ہے اندر سے کھائی جاؤ اوراوپر سے چور چور کا شور مچائی جاؤ،چوروں سے عوام کی جا ن جلد سے جلد چھڑوائیں گے۔ انہوں نے کہا مشاہد اللہ خان وفادار ساتھی رہے اور ان کا بہت مقام تھا،انتقال پر بہت دکھ و افسوس ہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، (ن)لیگ سچے ساتھی کا ساتھ کبھی بھلا نہیں پائے گی۔ایک سوال کے جواب میں کہا آبز ر ویشن عدالت کا فیصلہ نہیں ہوتے جو آبزرویشن آ رہی ہے ہمارے لئے تشویش کا باعث نہیں۔عمران نیازی کو معلوم ہے اے ٹی ایمز الیکشن لڑنا تو چاہتی ہیں لیکن دوہری شہریت نہیں چھوڑنا چاہتیں اسی لئے آئین میں ترمیم کی بات کر دی۔ شفاف الیکشن اوپن بیلٹنگ ہوناچاہیے لیکن آئین میں ترمیم مذاق نہیں۔ شاہ محمود قریشی کہتے ترمیم ہمارا مقصد نہیں،ا پو زیشن کو صرف ایکسپورز کرنا تھا، اپنے عزائم کیلئے سپریم کورٹ میں گئے۔ضمنی انتخابات میں فوج،رینجرز اورپولیس کی تعیناتی صرف سکیورٹی کیلئے باہر ہونی چاہیے۔
مسلم لیگ ن