مظفر گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے ہر  پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے‘ عبدالحئی دستی

مظفر گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے ہر  پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے‘ ...

  

 مظفر گڑھ‘ خان گڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، نوجوان نسل مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، وزیر اعظم پاکستان عمران (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

خان کو بھی یہی ویژن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، کھیل، معیشت سمیت تمام شعبوں میں مضبوط بنایا جائے تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی 54ویں سالانہ سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین، ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان شیخ فیاض، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزمظفرگڑھ شاہین ملک، پروفیسر بشیر لطیف، پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی، پروفیسر افتخار ہاشمی، ملک خیر محمد بدھ،پروفیسر بشیر احمد، پروفیسر عبدالقیوم، رانا محمد افضل، افضل چوہان، پروفیسر ظفراور پروفیسر عمیر غنی بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ مظفرگڑھ کیلئے یونیورسٹی ناگزیر ہے وہ مسلسل کوشش کررہے ہیں اور ہر سطح پر یونیورسٹی کیلئے قیام کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے اور مظفرگڑھ میں نہ صرف یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کریں گے بلکہ اس کیلئے ضروری کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیں ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا کی کردار سازیمیں کھیل بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل تعلیم کا لازمی جزو ہے۔ انٹر نیٹ کے اس دور نے طلبا کو ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں سے دور کردیا ہے تعلیمی اداروں کا اس پر توجہ دینی ہوگی۔ پرنسپل پروفیسر رانا مسعود اختر نے کہا کہ54ویں سالانہ سپورٹس گالہ میں طلبا اور پروفیسرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کو کامیاب بنایا جو قابل تحسین ہے۔ بعد ازاں صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے اعلی کاکردگی کے مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور پروفیسرز میں انعامات تقسیم کئے۔مرکزی گیٹ اور پارکنگ کا افتتاح کیا۔ سپورٹس گالہ کے آخری روز مختلف کھیلوں کے فائنل پروفیسرز کی دوڑ منعقد ہوئی جس میں اول پوزیشن پروفیسر شہزاد، دوئم پوزیشن پروفیسر کاشف جبکہ سوئم پوزیشن پروفیسر سہیل نے حاصل کی۔ کالج کے طلبا نے سرائیکی جھومر پیش کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین، پرنسپل پروفیسر رانا مسعود نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر کالج ھذا کے پروفیسر، لیکچرار اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

عبدالحئی دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -