بھار ت انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے: پاکستان

بھار ت انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے: پاکستان

  

  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا ہے کہ بھارت  دہلی میں مقیم غیر ملکی  سفارتکاروں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا کر وہاں پر  حالات نارمل ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے، بھارت انسانی حقوق کمیشن کو  مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے، پاکستان بحریہ کے زیر اہتمام  امن مشقوں میں  بڑی تعداد  ممالک کی  شرکت بہت اہم ہے، اس سے پاکستان کے خلاف  بھارتی پروپیگنڈہ ناکام ہوا ہے، بھارت سکھ یاتریوں کے کرتارپور کے دورے میں رکاوٹ پیدا نہ کرے، سکھ یا تریوں کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کا موقع ملنا چاہیے، سکھ یاتریوں کو پاکستان میں مکمل  سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، کرتارپور کو ریڈور بہت سے چیلنجز کے باوجود ہم نے مکمل کیا،   رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان  کے  سری لنکا کا دورے کا امکان ہے،احمد ولی مسعو د  نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہ ہے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے ہفتہ وارمیڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افعانستان میں دیر پا امن کا خواہاں ہے، بھارت نے دہلی میں مقیم غیر ملکی  سفارتکاروں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا ہے،بھارت ایسے دوروں سے کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے، بھارت انسانی حقوق کمیشن کو  مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے،  وزیر خارجہ  نے مصر کادو روزہ کیا،  انہوں نے مصر کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں ہیں،مصری صدر کو وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،  دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ کے زیر اہتمام  امن مشقوں میں بیالیس ممالک نے شرکت کی۔ چین امریکہ روس ترکی سری لنکا سمیت اہم ممالک نے شرکت کی۔ کرونا وباء کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں شرکت بہت اہم ہے۔ اس سے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ ناکام ہوا ہے۔ سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں تو ہم انکو مکمل سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ کرتارپور کو ریڈور بہت سے چیلنجز کے باوجود ہم نے مکمل کیا۔ بھارت سکھ یاتریوں کے دورے میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔سکھ کمیونٹی کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے کرتار پور راہداری بنائی۔سکھ کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کا موقع ملنا چاہیے،

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -