افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے امریکی وزیر خارجہ کا اشرف غنی کو ٹیلیفون

  افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے امریکی وزیر خارجہ کا اشرف غنی کو ...

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ امریکی سیکرٹری وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا افغان صدر اشرف غنی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں افغان امن عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے لکھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران امریکا کی افغانستان میں نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ افغان مسئلے کے سیاسی اور دیر پا حل کے لیے پر عزم ہیں۔

 امریکی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -