پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈٹرکٹ  بار ملتان کی ہڑتال‘ عدالتی بائیکاٹ

پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈٹرکٹ  بار ملتان کی ہڑتال‘ عدالتی بائیکاٹ

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے باعث وکلا مقدمات کی پیروی کے(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

 لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی اسی سبب دور دراز سے آئے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد واقعے پر جنرل سیکرٹری اور دیگر وکلا کی گرفتاری کے حوالے سے مذمت کرتے ہوئے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔عدالتی بائیکاٹ پر متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی ہونے سے گزشتہ روز سائلین کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

بائیکاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -