عمرانی ٹولے نے اڑھائی سال میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی‘ خواجہ رضوان
ملتان (سپیشل رپورٹر)سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا جیسے ہی سینیٹ الیکشن کیلئے نام نامزد ہوا اسی دن سے عمرانی ٹولہ شدید دباو اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومتی ٹیم المعروف عمرانی ٹولہ نے ڈھائی سال کے اقتدار میں عوام پر آئے روز مہنگائی کے تاپڑ توڑ حملے کر کے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اس لئے عوام کی بھی دلی خواہش ہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
کا الیکشن جیتیں تاکہ ثابت ہو جائے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد قائم ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ایم این اے جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، راو اسد عرفات,امجد گل نے ایم این اے و سیکرٹری انفارمیشن پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوابزاردہ افتخار احمد خان کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ میں مشترکہ بیان میں کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ڈوبتی کشتی میں سے ممبران اسمبلی چھلانگ لگا کر محفوظ مقام کی طرف جانا چاہتے ہیں اور ان ممبران کی ناراضگی اپنی جماعت سے کھل کر سامنے آ چکی ہے حکومتی اتحاد بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ بیڈ گورننس کی وجہ سے تمام اتحادیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جس سے حکومتی ووٹ بنک میں ڈینٹ پڑ چکا ہے جسکا پی ڈی ایم بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور ممبران اسمبلی3 مارچ کو ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں پورے ملک میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی اور سینیٹ الیکشن کے فوری بعد حکومتی ٹیم ایوان اقتدار سے ایسے اڑن چھو ہوگی کہ دوبارہ کبھی ایوان اقتدار کی شکل دیکھنا نصیب نہ ہوگا
خواجہ رضوان