پی ٹی آئی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، فواد چودھری 

  پی ٹی آئی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، فواد چودھری 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں 28سے 30نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا تیل کس بھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ جلسے، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

 فواد چودھری 

مزید :

صفحہ اول -