ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال کا دورہ کوٹ سبزل‘ آر پی او بہاولپور نے بریفنگ دی
کوٹ سبزل (نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال کا تھانہ کوٹ سبزل کا دورہ آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک اور ڈی پی او اسد سرفراز بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی ایس پی صادق(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)
آباد چوہدری محمد اصغر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا فرنٹ ڈیسک میں سائیلین سے متعلق سوالات کیے تھانہ میں آنے والی شکایات کے بارے میں پوچھا ایڈیشنل آئی جی نے اسلحہ خانہ کا بھی معائنہ کیا اسلحہ کی صفائی اور محفوظ کرنے کے طریقہ کار کا معائنہ بھی کیا تھانہ کوٹ سبزل کی جغرافیائی حدود کے بارے میں آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک نے بریفنگ دی آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایچ او جام محمد اعجاز لاڑ اور جوانوں کو شاباش دی۔
بریفنگ