الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مستردکردی
کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مستر د کر دی۔الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کو پروڈکشن آرڈر پر الیکشن کمیشن سندھ نہیں لایا جائیگا، ان کی تحریکِ انصاف کی امیدوار ارم بٹ کے سینیٹ الیکشن کیلئے بطور تجویز کنندہ تصدیق ایس آئی یو میں ہی ہو گی،پولنگ آفیسر ندیم حیدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے تھانے جا ئیں گے۔دوسری طرف ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پرسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھاہے،جس میں انہیں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیاگیاہے۔خط کے متن میں ایس ایس پی ملیر نے کہا حلیم عادل شیخ کیخلا ف دہشت گردی سمیت دیگر مقدما ت گڈاپ اور میمن گوٹھ تھانے میں درج ہیں، حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں نامزد ہونے پر ملیر پولیس نے گرفتار کیا۔
حلیم عادل درخواست