دعویٰ درست یا غلط الگ بات، مگر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے 

   دعویٰ درست یا غلط الگ بات، مگر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے وزیر اعظم کے اس دعوے کاالیکشن کمیشن کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے وہ اسلئے کہ سینیٹ الیکشن میں جیت آپ کی اسمبلی میں موجود ارکان اسمبلی کی تعداد کے حوالے سے ہوتی ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ اپنے امیدوار بھی کھڑے کرتے ہیں جبکہ حکومت نے ہر جگہ پر اپنی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ امیدوار کھڑے کئے ہیں جس کا مقصد یہ ہے وزیر اعظم اپوزیشن کے لوگوں کو در پردہ خریدنے اور ان کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا وزیر اعظم ایک طرف تو سینیٹ کے الیکشن میں کرپشن کا شور مچا رہے ہیں، دوسری طرف خود ہی اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں وہ اور ان کے وزیر اعلی پنجاب اپوزیشن کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کررہے ہیں جس کا مقصد ہی سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے ووٹوں کو توڑ کر اپنے امیدواروں کوووٹ دلوانا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
سسی پلیجو

   

مزید :

صفحہ اول -