ماہر تعلیم ملک فیروز وینس انتقال کرگئے نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد خاک

ماہر تعلیم ملک فیروز وینس انتقال کرگئے نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) امور ماہر تعلیم و ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ جھوک وینس مڈل سکول ملک محمد فیروز وینس بقضائے الہی وفات پاگئے۔ 

(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

مرحوم و مغفور علاقہ کے نامور سیاسی، سماجی و کسان رہنما بھی تھے۔ وہ ایک سچے عاشق رسول اور انسان دوست شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ علاقہ میں ان کا احترام اور خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے معروف رہنما ملک سعید احمد وینس کے بڑے بھائی، آفیسر محکمہ زراعت ملک محمد عقیل فیروز، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے آفیسر ملک محمد کفیل فیروز اور آفیسر زرعی بینک ملک محمد عرفان فیروز کے والدِ گرامی جبکہ نوجوان سیاسی و سماجی رہنما عمران سعید وینس کے حقیقی تایا تھے۔ چاہ حوضاں والا موضع جھوک وینس کی معروف شخصیت ملک فیروز وینس کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا جس میں نامور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ اور عزیزواقارب نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔فاتحہ خوانی چاہ حوضاں والا موضع جھوک وینس پر ہوگی جبکہ قل خوانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -