حکومت نے خود خرید و فروخت کا بازار لگا رکھا ہے،نوٹس لیا جائے 

 حکومت نے خود خرید و فروخت کا بازار لگا رکھا ہے،نوٹس لیا جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم کا دعویٰ اپنی جگہ،مگر اسو قت حکمران چور مچائے شور والا کام کررہے ہیں ایک طرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کیساتھ خفیہ ملاقاتیں کرر ہے ہیں تو دوسری جانب یہ دو نوں سینیٹ کے الیکشن میں خریدو فروخت کے حوالے سے بیانات بھی دے رہے ہیں جبکہ پیسے لینے اور دینے والوں کی ویڈیو بھی انہی کے ا پنے بندوں کی ہے جب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خود اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کیساتھ سینیٹ کے الیکشن سے قبل خفیہ ملاقاتیں کریں گے تو پھر وہ سر پرائز دینے والے ہی بیانات دیں گے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن ان دونوں کے بیانات کا نو ٹس لے اور ان کو پری پول رگنگ سے روکے اسوقت حکومت نے خود خریدو فروخت کا بازار لگا رکھا ہے اور الزام اپوزیشن پر لگایا جارہا ہے۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -