آمدن سے زائد اثاثے‘ نائب  تحصیلدار اور پٹواری انٹی کرپشن طلب

آمدن سے زائد اثاثے‘ نائب  تحصیلدار اور پٹواری انٹی کرپشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقا ئع نگار)  آمدن سے زائد اثاثہ بنانے پر اینٹی کرپشن نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو 27 فروری کو طلب کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کبیر والا کے رہائشی محمد حسین نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)
دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نائب تحصیلدار بورے والا مظہر عباس اور کبیر والا کے پٹواری غلام عباس نے کبیر والا میں چھ کروڑ مالیت کی اراضی خرید کی۔دوران سروس کرپشن اور اختیارات ک ناجائز استعمال کرکے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے بنائے۔جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو انکوائری افسر مقرار کیا گیا ہے۔عامر چمیہ نے تحصیلدار اور پٹواری کو انکوائری کیلئے 27 فروری طلب کرلیا ہے۔بیانات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
طلب