وزیر اعظم کا سرپرائز دینے کا بیان  ان کی کارکردگی کا ثبوت

وزیر اعظم کا سرپرائز دینے کا بیان  ان کی کارکردگی کا ثبوت

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے سینٹ کے الیکشن میں سر پرائز دینے کا بیان اپنی اعلیٰ کارکردگی کو سامنے رکھ کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے حقیقت میں پاکستان کو ایک فلاحی اور کرپشن سے پاک ریاست بنانے کی طر ف کام شروع کردیا ہے اور کرپشن کا بھی خاتمہ کردیا ہے یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہو گا کہ کسی جماعت کے سر براہ نے اپنے لوگوں کی سینٹ کے الیکشن میں پیسے لینے کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی سے نکالا ہو۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر ر ہے تھے،ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ہو (ن) لیگ ہو یا پھر جے یو آئی (ف)،ان پارٹیوں نے تو سینیٹ کے الیکشن کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان نے ان کی اس کرپشن کی روک تھام کیلئے بھی آواز بلند کی اور شو آف ہینڈز سے ووٹنگ کروانے کی بات کی مگر انہوں نے اس بات کی مخالفت کی جواس بات کا ثبوت ہے یہ لوگ نہیں چاہتے ان کی کرپشن کو بریک لگے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ اول -