عمران خان کا بیان پری پول رگنگ  کا اعلان، الیکشن کمیشن کیلئے امتحان

  عمران خان کا بیان پری پول رگنگ  کا اعلان، الیکشن کمیشن کیلئے امتحان

  

جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی نے کہا ہے وزیر اعظم کا سینیٹ کے الیکشن میں سر پرائز دینے والا بیان الیکشن کمیشن کیلئے ایک امتحان ہے کہ وہ ان کے اس بیان کا نوٹس لیتے ہیں یا نہیں،ہم یہ سمجھتے ہیں ان کا یہ بیان کھلم کھلا پری پول رگنگ کا اعلان ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا ویسے تو وزیر اعظم نے پوری قوم کو بھی ان تین سالوں میں سرپرائز ہی دیا ہے کیونکہ بھولے عوام یہ نہیں جانتے تھے تبدیلی کے نام پر آنیوالے کرسی کی چمک دمک سے خود تبدیل ہو جائیں گے۔ الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے اور اس طرح کے بیانا ت سے اداروں کو چیلنج کرنے کا نوٹس لے لینا چاہیے۔ گزشتہ روز ہونیوالے ضمنی انتخابات میں جس طرح ان کو کراچی اور پشین کے عوام نے سرپرائزدیا یہ ان کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

اکرم درانی

مزید :

صفحہ اول -