جنوبی پنجاب میں کرونا کے وار، 8افراد چل بسے، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری 

جنوبی پنجاب میں کرونا کے وار، 8افراد چل بسے، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری 

  

ملتان‘ رحیم یار خان (وقا ئع نگار‘ بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 02 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 443 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 35 ہو گئی،11 مریضوں کی حالت تشویشناک 03 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 13 مریض زیر علاج، تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 85 سالہ کریم بخش اور وہاڑی کے 80 سالہ   عابد حسین نے گزشتہ روز دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 18فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 443 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 35ہو گئی ہے جن میں سے 24مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  11مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 13مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 315افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 546 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا 3خواتین سمیت 6افراد جن میں حفیظاں بی بیعائشہ بی بیسلمی بی بیفقیر محمدعلی نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3خواتین 8بچوں سمیت 20افراد جن میں 40سالہ ثمینہ بی بی26سالہ سدرہ اسامہ28سالہ علین گوہر15سالہ حظیفہ الرحمن13سالہ فاطمہ رحمن7سالہ محمد یحیی3سالہ آمینہ3سالہ امان گوہر13سالہ عبدالرزاق11سالہ حسنین احمد12سالہ رابعہ ندیم19سالہ عبدالحاکم26سالہ زریاب حیدر30سالہ اریز مراد42سالہ عاصمہ اعجاز42سالہ محمد شاہد70سالہ احمد یار48سالہ محمد عطا اللہ خان اور 80سالہ حبیب اللہ نعیم کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیامحکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد115 جبکہ ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2251تک جا پہنچی ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو نشتر ہسپتال ملتان کے نیورو ٹراما وارڈ میں قائم کردہ ویکسینیشن سنٹر میں کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جبکہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر ہم اپنے دوست ملک چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے جس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ ہمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے بعد بھی ہمیں احتیاطی تدابیر  اور بچاو کے اصولوں پر عمل کرتے رہنا چاہییجب تک کہ پوری آبادی کو یہ ویکسین نہیں لگ جاتی۔ آخر میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے موقعہ پر موجود سینئر فزیشین، سینئر نرسنگ سٹاف اور ویکسینیشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سکولوں میں  میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا، ٹائیفائیڈ مہم کے باعث یکم فروری سے سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ روک دی گئی تھی۔بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹائیفائیڈ مہم کے باعث یکم فروری سے سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ روک دی گئی تھی، تاحال پنجاب بھر کے سکولوں میں 200 طلبا واساتذہ میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے  محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں اور اساتذہ کے تقریبا 100 سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -