آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے  بلڈوزر آپریٹر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی

آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے  بلڈوزر آپریٹر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے بلڈوزر آپریٹر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت مزید کاروائی کے (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

لیے 10 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق بلڈوزر آپریٹر ملزم محمد اقبال، ملزمان اعجاز حسین اور سعید رضا سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی انکوائری شروع کی گئی، ملزمان نے دوران ملازمت آمدن سے بڑھ کر کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے اور قومی خزانے کو بری طرح سے متاثر کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے عدالت پیش کیا گیا ہے۔تاہم ملزمان کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس پر وکلا بحث ہونی باقی ہے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -