یونیورسٹی کا درجہ دینے کیخلاف ایمرسن کالج اساتذہ کا دھرنا‘ احتجاج 

یونیورسٹی کا درجہ دینے کیخلاف ایمرسن کالج اساتذہ کا دھرنا‘ احتجاج 

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ایمرسن کالج  میں گزشتہ روز کالج اساتذہ نے تدریسی بائیکاٹ کیا ریلی نکالی  اور کالج گیٹ پر علامتی دھرنا دیا گیا جس سیپروفیسر طارق بلوچ پروفیسر شاھد مسعودپروفیسر اسلم فاروقی پروفیسر شکیل صدیقی پروفیسر حماد بخاری پروفیسر غنی نیازی پروفیسر صغیر احمد ودیگر نے خطاب کیا اور  یونیورسٹی بنانے کی آڑ میں ایمرسن کالج کے  خاتمے کی شدید مذمت کی گئی اور فرد واحد کو نوازنے کے لیے جلد بازی میں اٹھاے گئے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کا اعادہ کیا گیا اجلاس میں انتظامیہ کی احتجاج جاری رکھنیاور مرکزی قیادت کے زیر سایہ داہرہ بڑھانے  کا عزم کیا(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 گیا آج   بروز جمعہ کو بھی احتجاج جاری رہے گا جب تک گورنمنٹ ایمرسن کالج کی حیثیت کو بحال نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھنے اور اس میں شدت لانے  پہ اتفاق کیا گیا  اور اجلاس کے شرکاء کو مطلع کیا گیا کہ مرکزی صدر پپلا پنجاب ڈاکٹر طارق کلیم صاحب 22 فروری بروز سوموار احتجاج میں شرکت کے لیے ایمرسن کالج تشریف لائیں گے.۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -