دوبئی پلٹ شوہر نے پہلی بیوی قتل کردیا‘ ملزم فرار

 دوبئی پلٹ شوہر نے پہلی بیوی قتل کردیا‘ ملزم فرار

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) دوبئی پلٹ شوہر نے پہلی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس دو گھنٹے تاخیر سے  پہنچی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیل کے مطابق تھانہ دانیوال کی حدود غفور ٹاؤن میں مبینہ  ملزم الطاف نے پسٹل کے فائر کرکے اپنی بیوی عابدہ کو قتل کردیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ مبینہ  ملزم الطاف نے دوسری شادی کررکھی تھی (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

اور پہلی بیوی سے شادی کی وجہ سے جھگڑا چل رہاتھا ملزم دوبئی سے پلٹ کر آیا ہوا تھاکہ آج اپنی پہلی بیوی کو قتل کردیاہے۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیاہے جبکہ پولیس تھانہ دانیوال روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہو? دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا  مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -