انتظامیہ کے آپریشن جاری‘ لاکھوں کی اراضی واگذار‘ تجاوزات کا خاتمہ

 انتظامیہ کے آپریشن جاری‘ لاکھوں کی اراضی واگذار‘ تجاوزات کا خاتمہ

  

ملتان‘ ڈیرہ (سپیشل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، ڈپٹی  ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان کی سربراہی میں شورکوٹ کینٹ یارڈ اور سخی شوق الہی اسٹیشن یارڈ  میں  الگ الگ کاروائیوں کے دوران  50 لاکھ 25 ہزار  روپئے کی ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزارکروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے. اسی سلسلے میں گزشتہ دو  روز  کے دوران ریلوے ملتان ڈویژن کے  شورکوٹ کینٹ یارڈ اور سخی شوق الہی اسٹیشن یارڈ پر  دو مختلف کاروائیوں کے دوران آئی او ڈبلیو بہاولنگر،  آئی او ڈبلیو جھنگ  اور ریلوے پولیس  نے کاروائی (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

کے دوران شورکوٹ کینٹ یارڈ میں  25  مرلے اور سخی شوق  الہی اسٹیشن یارڈ    میں  14  مرلے ریلوے اراضی جس کی مشترکہ  مالیت  50 لاکھ 25 ہزار   روپے بتائی جا رہی ہے کو واگزار کروا لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ  لینڈ   ملتان ڈویژن صدف اقبال نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر  کو  بھجوا دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان صدف اقبال  کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ایم ڈی اے کی ٹیموں کا اے سی سٹی کی قیاد ت میں وہاڑی چوک پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،بھاری مقدار میں سامان ضبط کرتے ہوئے پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان ڈویثرن کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ایم ڈی اے،سول ڈیفنس کی ٹیموں نے مقامی پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز وہاڑی چوک سے گرڈ اسٹیشن تک تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدا رمیں سامان قبضہ میں لے لیا اور پختہ تجاوزات مسمار کردی ہیں۔مذکورہ آپریشن کی قیاد ت اے سی سٹی عابد ہ فرید نے کی جبکہ سپریڈنٹ ریگولیشن فاروق خان،ارشد پہلوان ودیگر شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ میں مزید چار کروڑ روپے مالیت کا 630کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے موضع دراہمہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا چار سو کنال اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے موضع بستی ارائیں میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے مالیت کا دوسو تیس کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا غیر قانونی طو رپر کاشت کی گئی گندم کی فصلیں ہل چلا کر ضائع کر دی گئیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ناجائز قابضین سے ایک ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گا۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -