ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے 118میٹرک ٹن پیداوار حاصل کرلی

  ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے 118میٹرک ٹن پیداوار حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ(ڈی او ایل) نے کامیابی اور بخیر و خوبی کے ساتھ اپنی پیداواری استعداد بڑھاتے ہوئے 118میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔یہ منصوبہ دی گئی مدت اور مختص کئے گئے بجٹ میں مکمل کیا گیا۔پیداواری استعداد میں اضافے کے ساتھ کمپنی کا مقصد صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنا ہے۔اسٹیٹ آف دی آرٹ یہ مینو فیکچرنگ پلانٹ ٹیکسٹائل،فوڈ اور بیوریجز سمیت دیگر صنعتی و صارف شعبہ جات کو ان کی منشاء کے مطابق کیمیکلز فراہم کرتا ہے۔گزشتہ کچھ برسوں سے ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے عالمی منڈی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل کی ہے۔پیداواری استعداد میں اضافے کے ساتھ کمپنی کا مقصد مختلف مصنوعات میں استعمال ہونے والی اعلیٰ و معیاری ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقامی طلب کو پورا کرنا ہے۔اس حوالے سے ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے سی ای او عمران قریشی نے کہا کہ ”ہم اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ پاکستان میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے دی گئی مدت اور منظور کئے گئے بجٹ میں پلانٹ کی توسیع کا کام مکمل کیا گیا۔
یہ سرمایہ کاری ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے اور زیادہ قابل اعتماد اور موثر ہونے کی ہماری صلاحیت بڑھانے میں ہماری مدد کرے گی۔“اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے ساتھ ڈیسکون کا عزم ہے کہ مصنوعات کے معیار،ماحول دوستی اور کارکردگی میں اعلیٰ معیارات کی بنیاد رکھی جائے۔کمپنی کا عزم ہے کہ نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے پراڈکٹ لائن کو متنوع بنایا جائے جہاں ہائیڈرو جن پر آکسائیڈ کو پانی کو جراثیم سے پاک کرنے اور ٹریٹمنٹ کے قابل بنایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -