تعلیمی ادارے قوموں ک مہذا ب اور عظیم بناتے ہیں: شوکت یوسفزئی 

  تعلیمی ادارے قوموں ک مہذا ب اور عظیم بناتے ہیں: شوکت یوسفزئی 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے  وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے قوموں کو مہذب اور عظیم بناتے ہیں۔ اور اس سے بڑے بڑے سائنسدان،دانشور اور سیاستدان بھی نکلتے ہیں۔ ہم سب پاکستانیوں کی مجموعی ذمہ داری بنتی ہے کہ کہ تمام تعلیمی اداروں کوپرامن اور شادوآباد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں پختو ن اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشنز کے مابین ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں پیش ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں صلح سے متعلق پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان،رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد خان، اپوزیشن رکن صوبائی اسمبلی سردار بابک و دیگر قائدین سمیت انصاف اور پختون فیڈریشن کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد اور برداشت پر یقین رکھتی ہے اور ھر قسم کے تشدد کے خلاف ہے۔ تقریب کے دوران مذکورہ قائدین نے طلباء کے مابین صلح کرا دی اور آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور تمام اختلافات مذاکرات کے ذریعے سے ختم کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید :

صفحہ اول -