کوئٹہ، چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 1ایف سی اہلکارشہید، 2زخمی 

کوئٹہ، چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 1ایف سی اہلکارشہید، 2زخمی 

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے باعث ایف سی کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق مغر بی پاس جبل نور کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر اس وقت موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا،جب وہاں سے ایف سی کا قافلہ گزر ر ہاتھا، د ھما کے نتیجے میں ایک ایف سی کاایک سپاہی افراسیاب شہید جبکہ دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے علاقے میں خوب وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے طلب کرلیا، جس نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مو ٹرسائیکل میں نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایاگیا۔

کوئٹہ دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -