سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹر حفیظ شیخ  کو سپورٹ کرینگے، جہانگیر ترین

       سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹر حفیظ شیخ  کو سپورٹ کرینگے، جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (آئی این پی) رہنما تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو سپورٹ کریں گے، حفیظ میرے پارٹی کے ہیں اور ان سے دیرینہ دوستی ہے۔ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے میرا دیرینہ تعلق اور خاصی پرانی دوستی ہے اور ان سے مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا تعلق میری پارٹی سے ہے، سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بھرپور حمایت کروں گا۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -