برطانیہ سے پی ٹی آئی کے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل فنڈزکی تفصیلات جاری

  برطانیہ سے پی ٹی آئی کے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل فنڈزکی تفصیلات جاری

  

  اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے برطانیہ سے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہونیوالے کروڑوں روپوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی جانب سے جاری کی گئیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا برطانیہ سے مو صو ل 8 کروڑ 87 لاکھ روپے "ممنوعہ فنڈنگ" کا فرمائشی ڈھول پیٹنے والوں کے چہرے پر طمانچہ ہیں، شرمناک اور جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے باوجود ہزاروں پاکستانی اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے، برطانیہ میں امسال 11 ہزار 208 سمندر پار پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی،اور فی کس 36 پاؤنڈز بطور ممبرشپ فیس ادا کئے۔ بیرونی ممالک میں قائم تحریک انصاف کی شاخوں کی یہ ممبرشپ فیس جماعت کی مالیات کا اہم اور مستقل ذریعہ ہے، کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی ممبر شپ فیس معمول کے مطابق باضابطہ ذرائع سے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے، ممبرشپ کی مد میں ادائیگی کرنیوالے ہر کارکن کے کوا ئف اور ادائیگی کی تفصیلات محفوظ ہیں، برطانیہ کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں ہونیوالی تحریک انصاف کی رکنیت کی تفصیلات بھی جلد جاری کریں گے۔

فنڈز تفصیلات جاری

مزید :

صفحہ اول -