کراچی:ٹک ٹاکرزکا قتل، خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

کراچی:ٹک ٹاکرزکا قتل، خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمن کو بلایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمن تاحال مفرور ہے۔واضح رہے کہ رواں ماں 2 فروری کو کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب 1 کار پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے اور بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ مقتولین ٹک ٹاکرز تھے۔

مزید :

صفحہ اول -