ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے،سید ناصر شاہ 

ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے،سید ناصر شاہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کوجلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا دلائیں گے۔ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ نیازی سرکارمنظورنہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔  انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ خان سے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فتح عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ملیر اور سانگھڑ کے لوگوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ایس 88 کی عوام کاشکریہ اداکرنے کے لیے خود حلقہ میں پہنچے۔یہی  عوامی قیادت اورکٹھ پتلیوں میں فرق ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج،پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی اور خان صاحب کے اے ٹی ایمزکے لئے پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیر اور سانگھڑ کی عوام نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی پرووٹ دیا۔

مزید :

صفحہ اول -