سی پیک کی تکمیل سے د ونوں ملکوں عوام کوفائدہ ہوگا،جنرل باجوہ
راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کوروناویکسین کی فراہمی کیلئے چینی تعاون پراظہارتشکر کیا اور عالمی فورمزسمیت سیکیورٹی شعبے میں چینی تعاون وحمایت کوسراہا۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے د ونوں ملکوں کی عوام کوفائدہ ہوگا۔ اس موقع پر چینی سفیرنے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔
جنرل باجوہ