پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 
پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی ہے ،اجلاس میں حکومت کے خلاف غیر معینہ مدت تک دھرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دھرنے کو لانگ مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے قافلے ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہو نگے۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ میں شامل ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ اٹھائے گی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دھرنے کی جگہ باتھ روم، کھانے اور دیگر انتظامات تمام جماعتوں کی مقامی تنظیمیں اٹھائیں گی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد، کے پی، آزاد کشمیر اور نواحی علاقوں کے کارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لانگ مارچ کی منزل فیض آباد ہو گی یا ڈی چوک؟ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے حکومت لانگ مارچ کے شرکاءکو جہاں جس شہر میں روکا جائے گا وہ قافلہ وہیں دھرنہ دے دے گا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں ملک بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے قافلے شامل ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -