چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کا ملک بھر کے پولیس افسروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کا ملک بھر کے پولیس افسروں کی ڈگریاں چیک ...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کا ملک بھر کے پولیس افسروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں جھوٹی ایف آئی آرز اور غیرضروری گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں آئی جیزکو سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کرنے کی بھی ہدایت دی۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ غیر ضروری دباو¿ کے خاتمے کے لیے پولیس میں تبادلوں کا اختیارآئی جی کے پاس ہونا چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -