بہترین اداکارکا ایوارڈ رنویرسنگھ کو دیئے جانے پر شاہد کپور شدید غصے میں آ گئے اور آرگنائزرز کو موقع پر ہی کھر ی کھری سنا ڈالیں 

بہترین اداکارکا ایوارڈ رنویرسنگھ کو دیئے جانے پر شاہد کپور شدید غصے میں آ ...
بہترین اداکارکا ایوارڈ رنویرسنگھ کو دیئے جانے پر شاہد کپور شدید غصے میں آ گئے اور آرگنائزرز کو موقع پر ہی کھر ی کھری سنا ڈالیں 
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور بہترین اداکار کا ایوارڈ نہ دیئے جانے پر غصے میں ایوارڈ شو ہی چھوڑ کر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شاہد کپور لمبے عرصہ سے بالی ووڈ میں متعدد بلاک بسٹر مویز دے چکے ہیں جسے پر انہیں سپر سٹار قرار دیا جاتاہے تاہم 2019 میں ان کی فلم ’ کبیر سنگھ ‘ ریلیز ہوئی جو کہ شائقین میں بے حد پسند کی گئی اور اس نے گزشتہ کئی ریکارڈ بھی توڑ تے ہوئے چھپڑ پھاڑ بزنس کیا لیکن اس کے باوجود بھی شاہد کپور بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے ۔
فلم کی ریلیز کے بعد ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر کی جانب سے شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا کہا گیا جب کہ اسی ایوارڈ میں شاہد کپور کو خود بھی پرفارم کرنا تھا، شاہد کپور نے ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے لیے خوب ریہرسل بھی کی جب کہ پرفارمنس سے زیادہ شاہد کپور اس بات پر خوش تھے کہ انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے جارہا ہے تاہم آخری لمحے میں آرگنائزر نے فیصلہ بدلتے ہوئے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی آرگنائزر نے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دینے کا اعلان کیا شاہد کپور شدید غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور آرگنائزر کو کھری کھری سنادی، اس کے بعد شاہد کپور ایوارڈ فنکشن میں پرفارم کیے بغیر چلے گئے۔

مزید :

تفریح -