پولیس حراست میں موجود پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ آ گیا پھر انہوں نے کیا کیا ؟ حیران کن خبر آ گئی 

پولیس حراست میں موجود پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ آ گیا پھر انہوں ...
پولیس حراست میں موجود پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ آ گیا پھر انہوں نے کیا کیا ؟ حیران کن خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں جہاں ان کے کمرے میں سانپ نکلنے کا ہولناک انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے معلوم کیا کہ کمرے سے نکلنے والے سانپ کو کس نے مارا ؟ جس پر پولیس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سانپ کو خود حلیم عادل شیخ نے ہی مار ا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے ، پتا لگایا جائے کہ سانپ کہاں سے اور کیسے آیا ، یہ کمرے میں کیسے گیا ، تحقیقات مکمل کرنے کے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -