ایک مرتبہ پھر سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی

ایک مرتبہ پھر سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی
ایک مرتبہ پھر سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلئے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیاہے کہ جنوری میں سات ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی پیدواری لاگت کا تخمینہ پانچ روپے 75 پیسے فی یونٹ تھا لیکن جنوری میں بجلی کی پیدواری لاگت 6 روپے 68 پیسے رہی ۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 25 فروری کو ہو گی۔

مزید :

قومی -