سینیٹ انتخابات، خاتون اول کی دوست کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات، خاتون اول کی دوست کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی ...
سینیٹ انتخابات، خاتون اول کی دوست کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے پاکستان کے ایوان بالا (سنیٹ) کی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ پارٹی کی سرگرم رکن رہی ہیں، محض تعلقات کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم خود پارٹی کے منشور اور پالیسی کے خلاف ہے۔ذرائع کے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی پنجاب نے پارٹی قیادت سے اس حوالے سے اپنے تحفظات پہنچادیے تھے، جس کے بعد فرحت شہزادی نے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی اپنے وکیل کے ذریعے واپس لے لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق فرحت شہزادی نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم پارٹی کی سینئر قیادت نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔پارٹی کی جانب سے فرحت شہزادی کی نامزدگی کے حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنما اعجاز چودھری سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -