اسلحہ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانا نوجوانوں کو مہنگا پڑگیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے
قصور (ویب ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاکر ز کو اسلحہ کیساتھ ویڈیو ز بنانا مہنگا پڑگیا اور پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں، گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ویڈیو بنانے کے لیے نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعات بھی عام ہوگئے ہیں۔