بھکاری نے پولیس پر 10 ہزار روپے نقدی ’لوٹنے‘ کا الزام لگادیا

بھکاری نے پولیس پر 10 ہزار روپے نقدی ’لوٹنے‘ کا الزام لگادیا
بھکاری نے پولیس پر 10 ہزار روپے نقدی ’لوٹنے‘ کا الزام لگادیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایک بزرگ بھکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ  تھانہ مصطفی ٹاؤن کی پولیس نے پانچ پانچ دس دس روپے اکٹھے کیے گئے 10ہزار روپے سے محروم کر دیا، تحصیل چونیاں ضلع قصور کے بابا نذیر احمد نے روزنامہ پاکستان کے توسط سے سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے اور 10ہزار واپس کرانے کی درخواست کی ہے۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ بھکاری نذیر احمد نے بتایا میں روزانہ کی طرح سردی کے موسم میں بھی میو ہوٹل وحدت روڈکی چھت کے نیچے عشاء کی نماز کے بعد لیٹا ہوا تھا کہ مصطفی ٹاؤن پولیس کی گاڑی آئی اور مجھے اٹھا کر لے گئی ساتھ ہی میرے پاس موجود پوٹلی میں باندھی ہوئی 10ہزار کی رقم بھی لے لی اور مجھے چھوڑ دیا۔ نذیر احمد نے بتایا علاقہ جانتا ہے ،میں غریب آدمی ہوں، میری مدد کریں اور مصطفی ٹاؤن پولیس سے میرے 10ہزار واپس دلوائے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -