پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر بھی اعتراض لگ گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کروائے گئے ن لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے خلاف انہوں نے اب اپیل دائر کر دی ہے جس پر اعتراض لگا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی ہے ، رجسٹرا ر آفس نے پرویز رشید کی اپیل پر اعتراض لگا دیا ہے اور درخواست گزار کو تصدیق شدہ دستاویز لف کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔