پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو دوہرا صدمہ، والد کے بعد والدہ کا بھی انتقال ہوگیا

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو دوہرا صدمہ، والد کے بعد ...
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو دوہرا صدمہ، والد کے بعد والدہ کا بھی انتقال ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اپنے والد کے انتقال پر ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستان گئے۔ ابھی والد کے انتقال کا صدمہ کم نہ ہوا تھا کہ والدہ بھی شدید علیل ہوگئیں اور لاہور کے ایک ہسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈاکٹر فیصل اکرام کو دوہرے صدمہ سے دوچار ہونا پڑا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں، ان کے دوستوں، عزیز و اقارب اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ارکان نے ڈاکٹر فیصل اکرام کے ساتھ اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔