این اے 45 ضمنی انتخاب، کیا پی ٹی آئی کے امیدوار نااہل ہو گئے ہیں ؟ الیکشن کمیشن نے پیغام جاری کر دیا 

این اے 45 ضمنی انتخاب، کیا پی ٹی آئی کے امیدوار نااہل ہو گئے ہیں ؟ الیکشن کمیشن ...
این اے 45 ضمنی انتخاب، کیا پی ٹی آئی کے امیدوار نااہل ہو گئے ہیں ؟ الیکشن کمیشن نے پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے جس میں ضلع کرم کا حلقہ این اے 45 بھی شامل ہے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ انہیں نااہل قرار دیدیا گیاہے تاہم اب الیکشن کمیشن نے اس افواہ کو مکمل بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ این اے 45 کرم کے کسی امیدوار کو نااہل قرار نہیں دیا گیاہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا لیٹر جعلی ہے ، پی ٹی آئی کے امیدوار فخر زمان این اے 45 سے امیدوارہیں۔

یاد رہے کہ ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، حلقے میں 27 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کے فخرزمان، آزاد امیدوار سید جمال ، جے یو آئی کے جمیل چمکنی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست جے یو آئی (ف) کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -