’گوادر میں ہونے والی یہ چیز ہم پاکستان کے بیٹے علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں ‘زلفی بخاری نے بڑا اعلان کر دیا 

’گوادر میں ہونے والی یہ چیز ہم پاکستان کے بیٹے علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں ...
’گوادر میں ہونے والی یہ چیز ہم پاکستان کے بیٹے علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں ‘زلفی بخاری نے بڑا اعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )زلفی بخاری نے گوادر سٹیڈیم کے پہلے میچ کو پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر مکمل فوکس ہو گا ۔ گوادر سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ شروع ہو گیاہے جس میں سیاسی سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان مقابلہ ہے ، اس میچ کو زلفی بخاری نے علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔

مزید :

قومی -