حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم رہنما نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کر دیا

حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم رہنما نے پاکستان تحریک انصاف پر ...
حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم رہنما نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی پر اہل قیادت کو سینیٹ کے ٹکٹ نہ دینے کا الزام عائد کر دیاہے اور انہوں نے اپنی پارٹی کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیاہے اور سیاسی مستقبل سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ارباب غلام رحیم نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکاہوں ، عمران خان کی پالیسیوں سے سندھ میں کوئی تبدیلی آنے کاا مکان نہیں ہے ، اپنے سیاسی فیصلے سے متعلق مشاورت کر رہاہوں اور جلد ہی اعلان کروں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے قریبی ہیں ۔ ان کا اعتراض سیف اللہ ابڑ و پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی مرتبہ انہیں پی ٹی آئی میں شرکت کی پیشکش کی ہے لیکن وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونا چاہتے ۔

مزید :

قومی -