دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سج گیا، میچ شروع

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سج گیا، میچ شروع
دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سج گیا، میچ شروع

  

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سج گیا، سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ شروع ہوگیا ، زلفی بخاری  نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیماء محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا اور میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیاگیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں، اس موقع پر زلفی بخاری کاکہناتھاکہ 

گوادر سٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں، کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی، ایسا خوبصورت گراونڈ دنیا بھر میں دیکھنے کو نہیں ملے گا، انشااللہ اب سے ہر سال گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہو گا،حکومت کا گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر مکمل فوکس ہوگا۔

مزید :

کھیل -