’ یہ ہماری سکروٹنی ہورہی ہے‘ شرمیلا فاروقی بھی چپ نہ رہ سکیں، ویڈیو وائرل

’ یہ ہماری سکروٹنی ہورہی ہے‘ شرمیلا فاروقی بھی چپ نہ رہ سکیں، ویڈیو وائرل
’ یہ ہماری سکروٹنی ہورہی ہے‘ شرمیلا فاروقی بھی چپ نہ رہ سکیں، ویڈیو وائرل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارٹی گرل کی ویڈیو سے برپا ہونیوالا ہنگامہ تاحال تھم نہیں رہا اور اب اس کی گونج پاکستانی سیاست میں بھی سنی گئی ،  پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ یہ ہم ہیں، یہ ناصر بھائی ہیں اور یہ ہماری سکروٹنی ہورہی ہے ۔ 

یادرہے کہ اس سے  قبل یوٹیوبر اور بلاگر دنانیر مبین کی چند سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں انہیں سنا جاسکتا ہے کہ یہ ہماری کار ہے ، یہ ہم ہیں اور پارٹی ہورہی ہے ۔ یہ ویڈیو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پسند کی گئی اور کئی شوبز سٹارز نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -