”حلیم عادل شیخ کے کمر سے سانپ نہیں نکلا بلکہ ۔۔“ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشاف 

”حلیم عادل شیخ کے کمر سے سانپ نہیں نکلا بلکہ ۔۔“ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ...
”حلیم عادل شیخ کے کمر سے سانپ نہیں نکلا بلکہ ۔۔“ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشاف 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے تاہم اب ان کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حلیم عادل شیخ کی حراست کے دوران ایس آئی یو میں سانپ نکلنے کی تحقیقات کی گئیں جس میں سانپ کے زہریلے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کیمیائی تجزیے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں پیش نہیں آیا ، کمرے میں کوئی کھڑکی ہی نہیں ہے ، کمرے سے باہر بالکنی میں الماری کے نیچے سانپ تھا ، 1911 سے قائم بلڈنگ میں ماضی میں بھی سانپ نکلنے کے واقعات ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -