نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈآف ہائی پرفارمنس گرانٹ بریڈبرن چھٹیوں پر چلے گئے

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈآف ہائی پرفارمنس گرانٹ بریڈبرن چھٹیوں پر ...
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈآف ہائی پرفارمنس گرانٹ بریڈبرن چھٹیوں پر چلے گئے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈبرن چھٹیوں پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گرانٹ بریڈبرن ان دنوں نیوزی لینڈ پہنچنے پر ضروری قرنطینہ کی مدت پوری کررہے ہیں اور وہ چار ہفتے کی سالانہ چھٹیوں پر گئے ہیں کیونکہ وہ کرسمس پرچھٹیوں پر نہیں جاسکے تھے۔ اس سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باﺅلنگ کوچ محمد زاہد بھی دسمبر میں انگلینڈ چھٹیاں گزارنے گئے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔

بتایا گیا ہے کہ فیملی مسائل کے باعث محمد زاہد نے واپس آکر ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں اور اب ان کی جگہ نئے باﺅلنگ کوچ کی تلاش کی جائے گی۔ دوسری جانب ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ثقلین مشتاق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ٹی وی پر تبصرہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -