’محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا‘

’محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا‘
’محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نئے کپتان محمد رضوان کی عمدہ فارم سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں جس کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ورچوئل میڈیا کانفرنس میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہاکہ ڈرافٹ میں ہمیں بہتر کھلاڑی میسر آ گئے جن میں کئی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں اور اس وجہ سے ٹیم انتہائی متوازن اور تمام تر ہتھیاروں سے لیس ہے،امید ہے کہ سینئرز اور جونیئرز کا کمبی نیشن توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتیں ثابت کر دیں، ان کی فارم کا فائدہ بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور کپتانی تینوں میں اٹھائیں گے، بطور بیٹسمین شان مسعود کی خدمات کے بھی معترف ہیں اور وہ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شاہد خان آفریدی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا ایک دور ہوتا ہے اور شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر میں بہترین پرفارم کیا لیکن بعض سینئرز اپنی شخصیت کی بدولت ٹیم کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، اس لئے شاہد آفریدی کی موجودگی سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ 

مزید :

کھیل -