انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور اداکارہ سے کیا کہا تھا ؟ ویرات کوہلی نے پہلی مرتبہ راز سے پرد ہ اٹھا دیا 

انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور اداکارہ سے کیا کہا تھا ؟ ویرات کوہلی ...
انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور اداکارہ سے کیا کہا تھا ؟ ویرات کوہلی نے پہلی مرتبہ راز سے پرد ہ اٹھا دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دسمبر 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور کچھ عرصہ قبل ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ دونوں اپنے کریئر پر بھی فوکس کیے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی محبت کی داستانیں تو سوشل میڈیا پر شادی سے قبل خوب دیکھنے اور سننے کو ملتی رہیں تاہم اب پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کر دیاہے ۔ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انوشکاشرما سے ان کی پہلی ملاقات ایک شیمپو کے اشتہار کے دوران ہوئی تھی جو کہ دونوں نے ایک ساتھ کرنا تھا ۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ جب ان کے منیجر نے بتایا کہ مجھے بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما کے ساتھ اشتہار کی شوٹنگ کرنی ہے تو میں نے اپنے منیجر سے کہا کہ پیشہ ور اداکارہ کے ساتھ فریم میں ، میں بیوقوف نظر آﺅں گا ۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ اشتہار کیسے کرنا ہے اور وہ جب انوشکا سے ملے تو گھبراہٹ میں مبتلا تھے،گھبراہٹ کے باعث انہوں نے انوشکا سے عجیب وغریب بات کی۔

 رپورٹ کے مطابق ویرات نے انوشکا کو کہا کہ وہ لمبی ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ میں لمبا نہیں ہوں، ویرات نے انوشکا کی لمبی ہیلز پر تنقید کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ کیا آپ کو ہیلس کی اونچی جوڑی نہیں ملی؟ اس پر انوشکا نے جواب دیا !ایکسکیوز می!!!ویرات کوہلی نے کہا کہ انہوں نے بعد میں انوشکا سے معذرت کی لیکن وہ زندگی کا ایک عجیب لمحہ بن گیا جب وہ انوشکا کو دیکھ کربیوقوفوں کی طرح برتاو کررہے تھے۔

مزید :

کھیل -