بزرگ افراد کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع، اپنے بزرگوں کا نام رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ جانئے

بزرگ افراد کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع، اپنے بزرگوں کا نام رجسٹرڈ ...
بزرگ افراد کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع، اپنے بزرگوں کا نام رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین کیلئے 65 برس اور اس زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری کیا جاچکا ہے ۔ فرنٹ لائن ورکز اور بزرگ شہری اپنی رجسٹریشن کیلئے1166 پر اپناقومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔

وہ افراد جنہوں نے اپنی  کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن تو کروالی ہے لیکن اپنا ہیلتھ کیئر یونٹ تبدیل کرانا چاہتے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تصدیقی کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر دوبارہ ایس ایم ایس کریں۔

ویکسین کیلئے ایس ایم ایس کے علاوہ اس ویب سائٹ سے بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔